یوم پاکستان پریڈ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل، 12 سو اہلکار ڈیوٹی دیں گے

یوم پاکستان پریڈ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل، 12 سو اہلکار ڈیوٹی دیں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)یوم پاکستان پریڈ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، اسلام آباد پولیس کے بارہ سو اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ 20 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ کیمرے لگانے کا کام نادرا کے سپرد کر دیا گیا۔ ادھر انتظامیہ نے پریڈ کے اطراف اکتالیس مدارس کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ فیض آباد، ہائی وے، زیرو پوائنٹ اور اردگرد کی شاہراہوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر پریڈ کے مقام کے چاروں اطراف 2 کلومیٹر تک موجود 41 مدارس اور مزارات کو 24 مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ قریبی علاقوں میں موجود میرج ہالز کے مالکان کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 23 مارچ کے قریب منعقد ہونے والی تقریبات کو ری شیڈول کر دیا جائے۔ کسی بھی مشکوک شخص کو رکنے کی اجازت نہ دیں اور رکنے والے تمام افراد کی شناخت فوری طور پر پولیس کو بتائیں۔ ہسپتالوں سے میڈیکل سٹاف کی بہی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر نے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔