ڈاکوؤں نے لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس شاہ خاور سے کار چھین لی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس شاہ خاور سے مسلح ڈاکو ان کی کار چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی اس واردات کی اطلاع پر ڈی ایس پی کینٹ اقبال کاظمی اور ایس ایچ او ملک عارف جائے واردات پہنچ گئے سابق جسٹس اپنی ہنڈا سوک کار نمبرCG-006 پر شالے ویلی کے قریب پہنچے تو مسلح ڈاکوئوں نے انہیں ّگھیرا اور ان سے کار چھین لے گئے۔