چیئرمین‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد

چیئرمین‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر حکم امتناعی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شیریں مزاری کی درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فاٹا کے ارکان کیلئے سینٹ انتخاب نہیں ہوئے۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو ن لیگ کی راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے سے روک رکھا ہے لہٰذا تمام سینیٹرز کے منتخب ہونے تک چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب بھی روکا جائے تاکہ ہر کوئی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے۔ عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔