چیئرمین اوگرا کو جبری رخصت پر بھجوانے کیخلاف درخواست‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

چیئرمین اوگرا کو جبری رخصت پر بھجوانے کیخلاف درخواست‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام ا ٓباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو جبری رخصت پر بھجوانے کے خلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درخواست گزار کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے ان کے موکل کا کوئی تعلق نہیں۔ تیل خریدنا یا فروخت کرنا چیئرمین اوگرا کا کام نہیں۔ جبری رخصت پر بھجوانے کا اقدام درست نہیں، اگر انکوائری میں قصور ثابت ہو تو مستقل چھٹی کرا دی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین اوگرا کو معطل نہیں کیا گیا، صرف جبری رخصت پر بھجوایا گیا، تاکہ وہ اپنے خلاف ہونے والی انکوائری پر اثرانداز نہ ہو سکیں۔