پاکستان کو پانچ سال میں 11 ارب ڈالر قرض دیا جائیگا‘عالمی بینک نے حکمت عملی کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق حکمت عملی کی تفصیلات جاری کردیں، عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو 5 سال کے دوران 11 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا۔ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر سالانہ فراہم کیے جائیں گے ۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بغیر نئے منصوبوں کیلئے مدد نہیں کی جائے گی۔