صدر ممنون آج چار روزہ دورے پر آذر بائیجان جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین آ ج بدھ سے جمہوریہ آذربائیجان کا چار روزہ دورہ کرینگے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ خاتون اول‘ کابینہ ارکان اور سینئر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ تاجروں کا ایک وفد بھی اس دورے پر روانہ ہو گا۔ دونوں ممالک کے صدور دوطرفہ ملاقات کرینگے اور معیشت‘ تعلیم‘ تجارت‘ دفاع‘ سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ چار مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائینگے۔ ایک تجارتی اور سرمایہ کاری سیمینار بھی منعقد ہو گا۔ صدر اپنے اس دورے کے دوران آذربائیجان کی خاتون اول مہرپیان علائیوا کو انکی فائونڈیسن کی جانب سے پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی معاونت اور پاکستان عوام کے اعتراف میں پاکستان کا عظیم ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان دینگے۔