ریٹائر ہونیوالے سینیٹرز کو پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوئٹس خالی کرنے کے نوٹس

اسلام آباد (وقارعباسی سے) سینٹ سیکرٹریٹ نے ریٹائر ہونیوالے سینٹرز کو پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوئٹس خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردئیے جبکہ سی ڈی اے نے سابق ایم این اے مخدوم جاوید ہاشمی کو بھی سوئٹ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایوان بالا کے ریٹائر ہونیوالے 52میں 40سینٹرز کو سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوئٹس خالی کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس پر ایوان بالا کے ریٹائر ہونیوالے سنیٹرز نے ناراضی کا اظہار کیا ہے جبکہ دوسری طرف سی ڈی ا ے نے تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق ایم این اے مخدوم جاویدہاشمی کے قبضے میں پارلیمنٹ لاجز کا سوئٹ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔