حکومت شہریوں کے حقوق کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی: سپریم کورٹ

حکومت شہریوں کے حقوق کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی: سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کرپشن عمل درآمد کیس میں پنشنوں میں اضافے کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے محکمہ کے بورڈ کی جانب سے اضافوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی نے عدالت کو بتایا کہ ابھی 35سو تک پنشن دی جارہی ہے مزید اضافے کیلئے بورڈ غور کر رہا ہے مگر محکمہ کے حالات بہت خراب ہیں اگر اضافہ کیا گیا تو 2025ء تک محکمہ کے تمام فنڈز ختم ہوجائیں گے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں ہو رہی عدالت کو ئی ایسا حکم نہیں دینا چاہتی جس سے ای او بی آئی بالکل ہی بیٹھ جائے۔ وکیل نے کہا کہ ای او بی آئی کی پراپرٹی کا آزادانہ تخمینہ لگایا جارہا جلد رپورٹ عدالت میں پیش کردی جائیگی ،عدالت نے ہدایت کی کہ یہ کام بھی جلد ہی تکمیل تک پہنچایا جائے۔