این اے 246 کراچی پر ضمنی الیکشن 23 اپریل کو ہو گا‘ شیڈول جاری

اسلام آباد (خبرنگار)  الیکشن کمشن نے نبیل گبول کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشت این اے 246 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 23اپریل کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کا اجرا 13مارچ سے شروع ہوگا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19اور 20مارچ کوہوگی، ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 24مارچ کو دائر کی جاسکیں گی، درخواستوں پر ٹربیونلز 30مارچ کو فیصلے دیں گے، کاغذات کی واپسی 31مارچ کو کی جاسکے گی،2اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔