اٹک اراضی الاٹمنٹ کیس‘ سپریم کورٹ نے لینڈ کمشن کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے فتح جنگ(اٹک)میں 1737ایکڑاراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے سے متعلق لینڈ کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے معاملہ نمٹادیا ،عدالت نے قرار دیا کہ لینڈ کمیشن نے اپنے دائرہ اختیار  سے تجاوزکرتے ہوئے امتیازی بنیادوں پر معاملے کا سوموٹو لیا الاٹمنٹ 1976کی ہے جبکہ سوموٹو لیکر فیصلہ 1994 میں دیا گیا19سال بعد صرف اس اراضی کی آلاٹمنٹ میں نقص نظر آیا ؟