الیکشن کمشن آئین کے مطابق کام کر رہا ہے: جسٹس سردار رضا

الیکشن کمشن آئین کے مطابق  کام کر رہا ہے: جسٹس سردار رضا

اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے نیپال کے الیکشن کمشن کے وفد نے ملاقات کی۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان نے کہا الیکشن کمشن آئین کے مطابق کام کر رہا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے آئینی مینڈیٹ حاصل ہے۔ اس وقت پاکستان میں 86.6 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیںانہوں نے آخر میں وفد کو مزید بتایا کہ امید ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل جاری رہے گا اور سارک ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مختلف طریقوں سے تعاون جاری رکھیں گے۔