’’پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں‘‘: برطانوی ہائی کمشنر کی نثار سے ملاقات

’’پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں‘‘: برطانوی ہائی کمشنر کی نثار سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے گذشتہ روز ان کے دفتر میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن نے ملاقات کی۔ اس دوران دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام اور امن چاہتا ہے۔ فلپ مارٹن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے۔ آئندہ چند ماہ خطے کیلئے بہت اہم ہو سکتے ہیں۔