پاکستان کو گرانٹ اور قرضوں کی مد میں 350 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

پاکستان کو گرانٹ اور قرضوں کی مد  میں 350 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو گرانٹ اور قرضوں کی مد میں 3 ارب 50کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ایک ارب 54 کروڑ ڈالرز کا کولیشن سپورٹ فنڈ ملنے کے بجائے صرف 67 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز دو قسطوں میں موصول ہوئے، آئی ایم ایف سے توسیع فنڈ سہولت کے تحت 6 ارب 64کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کو دو قسطوں میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 9کروڑ ڈالر ہی موصول ہوئے ہیں، رواں مالی سال کے دوران باہمی اور کثیر جہتی عطیہ دہندگان سے 5 ارب 74 کروڑ ڈالر کی کل غیر ملکی امداد میں سے ایک ارب 66 کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ رواں مالی سال چین کی جانب سے ایک ارب 36 کروڑ ڈالر دینے والا واحد ڈونر ہونے کا امکان ہے۔