تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آج اسلام آباد میں اجلاس ہو گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہو گی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال، سپریم کورٹ میں آئی ایس آئی کیس اور تحریک انصاف کے منشور کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔