گیاری سیکٹر سے ایک اور شہید کا جسد خاکی مل گیا، تعداد 34 ہو گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیاری سیکٹر سے ایک اور شہید کا جسد خاکی مل گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 34 شہداءکے جسد خاکی مل چکے ہیں۔ علاوہ ازیں گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے راولا کوٹ کے نوجوان عرفان خلیل کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان سون ٹوپہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔