ریونیو ہدف کیلئے کوشاں ایف بی آر کی 47 بلین روپے ٹیکس معافی کی کوشش

اسلام آباد (عترت جعفری) ایف بی آر جو 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ریونیو کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے سرتوڑ کوششیںکررہا ہے مگر اد ارے کے اندر بعض بااثر افراد نے مالی سال کے آخری روز ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بیک جنبش قلم ٹیلی کام سیکٹر کو 47 بلین روپے ٹیکس معافی دی جبکہ مالی سال کے آخری روز یہ واضح ہو گیا تھا کہ ایف بی آر 1952 بلین روپے کا ریونیو ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اور اسے 35 سے 40 بلین ورپے کا شارٹ فال ہو گا جوکہ اب حتمی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ ایف بی آر ریونیو ہدف حاصل نہیں کر سکا۔ 30 جون کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ایک نوٹیفکیشن تیار کر لیا گیا تھا جس پر متعلقہ ممبر کے دستخط بھی ہو گئے تھے۔