اتحادیوں کی مخالفت، فرحت اللہ بابر نے آئی ایس آئی کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کیلئے بل کا مسودہ سینٹ سے واپس لے لیا

اسلام آباد (آئی این پی) صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے آئی ایس آئی کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کےلئے سینٹ میں جمع کرایا گیا قانون سازی کیلئے اپنے بل کا مسود اتحادی جماعتوں کی شدید مخالفت اور بالائی دباﺅ پر واپس لے لیا ‘ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق فرحت اللہ بابر نے اپنے بل کا مسودہ 5 جولائی کو واپس لے لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس بل کا مسودہ پیپلز پارٹی کے پاس پڑا ہے اور وہ اس پر مزید غور کر رہی ہے۔