چور 4 گھروں سے لاکھوں روپے‘ 600 امریکی ڈالر‘ طلائی زیورات‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور قیمتی سامان لے گئے

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ روات کو طفیل امداد نے بتایا کہ میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات ، الیکٹرانکس کا سامان ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون ، وڈیو کیمرہ بڑا اور وڈیو کیمرہ چھوٹا ،رائفل چوری ہوگئے تھانہ ائر پورٹ کو بدالوحید نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات چوری کرلئے گئیتھانہ روات کواین ٹونیو نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے تو ڑ کر 600 امریکی ڈالر ، طلائی زیورات ،وائٹ گولڈ کے سیٹ سمیت قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیںتھانہ ائر پورٹ کوعرفان احمد نے بتایا کہ مدعی کی کرولاGli کار نمبرZS - 222 چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کومحمد فاروق نے بتایا کہ میری ہنڈا سوک کار نمبرIDJ - 9147 چوری ہوگئی تھانہ نصیر آباد پولیس کونصیر عباس نے بتایا کہ میری مہران کارنمبرK - 3480 چوری ہوگئی تھانہ بنی کومحمد عامر شاہ نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرBP - 044 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کوعبدالعزیز نے بتائیا کہ مدعی کاموٹرسائیکل نمبرRIM - 2020 چوری ہوگیاتھانہ ائرپورٹ کو مسماۃ رضیہ نے بتایا کہ فضائیہ کالونی میں سجاد نے میرے پلاٹ کی رقم خورد برد کرلی ہے تھانہ مارگلہ کو رانا اویس نے بتایا کہ میرے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات اور کیمرہ چوری ہوگئے ۔