ویگن کی ٹکر لگنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق،ڈرائیورگرفتار

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ویگن کی ٹکر لگنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا پولیس کو محمد ساجد نے بتایا کہ مدعی کا بھتیجا اذان گھر کے باہر کھیل کودرہا تھا جسے ہائی ایس وین نمبرIDK-9216 نے ٹکر مرادی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے ڈرائیورحسیب کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔دھمیال کیمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے بتایا کہ 65سالہ نثار احمد سڑک عبورکر رہا تھا جسے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔