آر پی او کا دورہ پولیس ٹرنینگ سکول روات،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے منگل کے روز پولیس ٹرنینگ سکول روات کا دورہ کیا اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر پرنسپل پولیس ٹرنینگ سکول روات دارعلی خٹک بھی موجود تھے پولیس ٹرنینگ سکول روات پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا پرنسپل PTSنے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو ٹرنینگ سکول کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلا ًبریفنگ دی اس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے تما م سیکورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے کر حکومت پنجاب کی SOPکے مطابق سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے احکامات جاری کئے مزید برآںریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے سب انسپکٹر فتح محمد کا تبادلہ ضلع چکوال سے ضلع اٹک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔