فولڈنگ دروازے کی بجائے شٹر لگانے پر تندور کی دکان سیل کرنے پر کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف تاجروں کا احتجاج

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انجمن تاجران رینج روڈ کے صدر محمد عابد بٹ اور دیگر تاجروں نے نوائے وقت موبائل فورم میں مقامی تاجر محمد ایوب کا تندور کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے عملے کی طرف سے بلاجواز سیل کرنے پر سخت احتجاج کیا اور کہاکہ فولڈنگ دروازے کی جگہ شٹرلگانے پر یہ ظالمانہ کارروائی کی گئی ہے حالانکہ یہ دکانیں تیس سال سے بنی ہوئی ہیں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سیل کرنے کی کارروائی کو ہو گیا ہے اور دکاندار مالک کو کرایہ کی ادائیگی بھی کر رہا ہے۔