نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے انسدادڈکیتی ونگ نے کارروائی کرکے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے پانچ ملزمان گرفتارکرلئے جن کے قبضہ سے(صفحہ6بقیہ12) لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان برآمد کر لئے گئے ایس پی کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی ، سی آئی اے بشیر احمدنون کی زیر نگرانی ٹیم بنائی جس نے ملزمان میں ابوبکر صدیق سکنہ چارسدہ،رحمان اللہ سکنہ چارسدہ،بشارت مسیح سکنہ مسکین کالونی سیکٹر جی ایٹ فور اسلام آباد، سنیل مسیح سکنہ مسکین سیکٹر جی ایٹ فوراسلام آباد اورطارق مسیح سکنہ سیکٹرجی ایٹ فوراسلام آباد شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ دو طلائی چوڑیاں ،دو طلائی انگوٹھیاں، دو عدد بڑی سولر پلیٹیں،دو عدد بیٹریاں،LCD، لیپ ٹاپ، دو عدد موبائیل، سٹیپلائزر، الیکٹرک میٹر اور نقدی20ہزار روپے برآمدہو چکی ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیاملزمان مندرجہ سیریل نمبر1,2نے مورخہ26-10-2016 مسمی مسعود احمد عاصم ساکن گلی نمبر4شمس کالونی اسلام آباد جو کہ ہمراہ فیملی آبائی گاؤں گیا ہوا تھا کے گھر تالے توڑ کرداخل ہوئے اورنقب زنی کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر113مورخہ29-10-2016بجرم454/380ت پ تھانہ شمس کالونی درج رجسٹر ہے مقدمہ ہذا کا تمام مال مسروقہ برآمد ہو چکا ہے دونوں ملزمان بریمانڈ جسمانی ہیں۔۲ملزمان کامران مسیح لاہور گیا ہوا تھامورخہ 02-01-2017کو واپس آیا توگھرمیںچوری کی واردات ہو چکی تھی جس کی نسبت مقدمہ نمبر06 مورخہ 07-01-2017بجرم380/411ت پ تھانہ کراچی کمپنی درج رجسٹر ہے۔مقدمہ ہذا کا تمام مال مسروقہ برآمد ہو چکا ہے۔