عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے‘ مریم اورنگزیب

عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نئی کہانی لے کر آئے مگر دوبارہ ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑعمران خان کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہوگی۔ عمران خان کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے،،انہوں نے 10 ماہ تک شور مچا کر ملک میں انتشار پھیلایا اور اب پاناما کو بھولنے کی بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی چئیرمین کہتے ہیں پانامہ لیکس کو بھول جاﺅ، اب وہ پانامہ کو بھول سکتے ہیں لیکن ہم نہیں بھول سکتے، ہم ان پر ہتک عزت کا دعوی ٰکریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا اب تک جتنی کارروائی ہوئی ہے اس میں حیران کن بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف تبدیل ہو گیا ہے،وہ کہہ رہے ہیں کہ پانامہ پیپر کو بھول جاﺅں اور ایک طرف رکھ دیں اور وزیراعظم کی قومی اسمبلی تقریر جس میں انہوں نے قوم سے جھوٹ بولا ہے اس پر فوکس کیا جائے ۔عمران خان عدالت میں پانامہ لیکس کا کیس لڑنے آئے تھے جس کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں تھا اور یہی موقف پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک جھوٹی کہانی کو مزید جھوٹ بول کر ثابت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات عمران خان کو مان لینا چاہیے یہ عدالت ثبوتوں کے اوپر فیصلے سناتی ہے مگر عمران خان کوعادت ہے کہ وہ عدالت کے باہر عدالت لگائیں اس میں جھوٹ بولیں اور پاکستان کی تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کو بدنام کرے۔
مریم اورنگزیب