نواز شریف 14 اگست کو نئے اسلام آباد ائرپورٹ اور میٹرو لنک کا افتتاح کرینگے

نواز شریف 14 اگست کو نئے اسلام آباد ائرپورٹ اور میٹرو لنک کا افتتاح کرینگے

سلام آباد (نمائندہ خصوصی) پشاور موڑ سے اسلام آباد کے نئے ائرپورٹ تک میٹرو بس لنک تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعظم نئے ائرپورٹ اور میٹرو بس لنک کا افتتاح اس سال 14 اگست کو کریں گے۔ سیکرٹری مواصلات اور این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سڑکیں ملک کی مجموعی سماجی و معاشی ترقی کے لئے اہم ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی پشاور موڑ سے اسلام آباد کے نئے ائرپورٹ تک فوری طور پر میٹرو بس لنک تعمیر کیا جائے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس پر 18 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ منصوبے میں 14 بس سٹاپ بنیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ائرپورٹ تک میٹرو لنک بننے سے اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب ٹریفک کے دبا¶ میں کمی آئے گی۔
ائرپورٹ