سٹرٹیجک مذاکرات‘ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری جو پیر کے روز پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں پاکستانی قیادت سے سٹرٹیجک مذاکرات میں پاک افغان تعلقات اور بھارت کےساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق جان کیری پاک افغان تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کریںگے اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی بات چیت کریں گے۔البتہ بھارت کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے اوردونوں ملکوں میں مذاکرات کی بحالی پر زور دیں گے۔پاکستان آمد سے پہلے وہ بھارتی قیادت خصوصاً بھارتی وزیراعظم سے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ