ذکی الرحمن لکھوی نے تمام مقدمات میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی نے تمام زیر التواءمقدمات میں ضمانت کیے حصول کے لئے درخواست دائر کر دی ہے جس کی سماعت پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ کرے گا۔ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر متفرق پٹیشن میں وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے وفاقی حکومت سائل کو گرفتار رکھنے کے لئے مختلف مقدمات بنا رہی ہے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے عدالت وفاقی حکومت کو تمام زیر التواءمقدمات کی فہرست پیش کرنے اور عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر سائل کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کےا جائے ۔ واضح رہے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم کو معطل قرار دیتے ہوئے فریقین کو سننے کے بعد دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دےا تھا۔
لکھوی