بینظیر قتل کیس‘ استغاثہ کے گواہ سب انسپکٹر پولیس کی شہادت مکمل

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ کی عدالت میں سانحہ لیاقت باغ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت استغاثہ کے گواہ سب انسپکٹر پولیس ضمیر کی شہادت مکمل ہونے پر مزید شہادتوں کے لئے پیر 12جنوری تک ملتوی کردی گئی۔