بہنوں کو منانے کیلئے عمران کی خاندان کے بزرگوں سے مداخلت کی اپیل، فون پر ریحام کے بچوں سے بھی بات کی: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) شادی پر اعتماد میں نہ لئے جانے پر ناراض بہنوں کو منانے کیلئے عمران نے خاندان کے بزرگوں کو مداخلت کرنے کی اپیل کر دی ہے جبکہ عمران خان کے رابطہ کے باوجود ان کی بہنوں کے گلے شکوے تاحال موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران نے اپنی بہنوں کو منانے کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کیا لیکن وہ بہنوں کو منانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور وہ بدستور شادی پر اپنے تحفظات رکھتی ہیں۔ دوسری جانب عمران کا شادی کے بعد ریحام کے بیرون ملک مقیم بچوں سے بھی رابطہ ہوا ہے اور عمران نے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا ہے۔ ریحام خان نے ٹیلی فون پر اپنے دونوں بچوں سے عمران کی بات کرائی۔ دونوں بچے اپنی والدہ کی شادی پر خوش ہیں۔
عمران رابطہ