حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے‘ خواجہ آصف
اسلام آباد (سٹاف پورٹر) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق،جمہوریت اور ترقی کے مقاصد پر مکمل عملدرآمد کو اولین ترجیح دے رہی ہے، سرکاری بیان کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں انسانی عظمت کے وقار، فروغ، حقوق اور ضروریات کے حوالے سے ہمارے عزم کے اعادہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔