امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ پاک بحریہ کے سربراہ اس دورے کے دوران ترکش نیول فورسز کی مختلف تنصیبات کا دورہ کریں گے اور ترکی کے دفاع کے اعلیٰ عہدیداران اور کمانڈر ترکش نیول فورسز سے ملاقاتیں کریں گے۔پا ک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت داری میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔