حاصل بزنجو سے وزیراعظم کی ملاقات ، بلوچستان کے لاپتہ افراد سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر حاصل بزنجو سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اجلاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے حاصل بزنجو سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ان سے کہا کہ پیر کی رات ٹی وی پر آپ کی لاپتہ افراد کے بارے میں گفتگو سنی تھی۔ بلوچستان سے لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلی بات کرنا چاہتا ہوں۔