جسٹس افتخار نے 1974ء میں وکالت شروع کی، 40 برس بطور وکیل اور جج خدمات انجام دیں

جسٹس افتخار نے 1974ء میں  وکالت شروع کی، 40 برس بطور  وکیل اور جج خدمات انجام دیں

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے 40 برس بطور وکیل اور جج خدمات انجام دیں۔ جسٹس افتخار محمد چودھری نے 1974ء میں وکالت شروع کی تھی۔ وہ 1976ء میں ہائیکورٹ اور 1985ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری 1986ء میں بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوئے۔ انہیں 1989ء میں بلوچستان حکومت کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا۔ نومبر 1990ء میں بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 1993ء میں مستقل ہوئے جبکہ 22 اپریل 1999ء میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے۔ 4 فروری 2000ء میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور 30 جون 2005ء کو چیف جسٹس بن گئے۔