صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو براہ راست غیر ملکی امداد نہ لینے کا حکم

اسلام آباد (مشتاق مغل / نیشن رپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام صوبائی مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی ڈونرز آرگنائزیشنوں سے براہ راست امداد کیلئے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔ ان اتھارٹیز میں آزاد کشمیر مینجمنٹ اتھارٹی بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر اور تمام صوبائی اتھارٹیز کو خط لکھا گیا ہے۔ ذرائع نے ”دی نیشن“ کو بتایا ہے کہ اس ہدایت کے باعث صوبائی اتھارٹیز اقوام متحدہ اور دیگر این جی اوز کے صوبائی دفاتر سے براہ راست امداد حاصل نہیں کر پا رہیں اور ان کی طرف سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کی یہ ایک بڑی وجہ ہے اور متاثرین تک خوراک بروقت نہ پہنچنے کے پیچھے بھی یہی ہدایت کارفرما ہے۔