تنقید نظر انداز، صدر زرداری 18اگست کو روس کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (سکندر شاہین + افضل باجوہ / نیشن رپورٹ) صدر زرداری جو کہ حال ہی مےں دورہ یورپ کے بعد وطن لوٹے ہےں شدید تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے 18اگست کو روس کے دورہ پر روانہ ہو جائیں گے وہ وہاں 4ملکی کانفرنس مےں شرکت کرینگے۔ دریں اثناءصدر زرداری کے دورہ روس کے دوران روس اور پاکستان کے درمیان منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے جبکہ افغان صدر حامد کرزئی اس معاہدے کی شدید مخالفت کر رہے ہےں۔ صدر زرداری 18اگست کو 4ملکی علاقائی کانفرنس مےں شرکت کےلئے روس روانہ ہو رہے ہےں۔ ذرائع کے مطابق افغان حکام پاکستان کو اس معاہدے پر دستخط کرنے سے روکنے کےلئے پوری کوشش کریں گے۔ یہ اطلاعات بھی ہےں کہ افغان صدر کرزئی کے دباﺅ کے نتیجے مےں صدر زرداری اس معاہدے پر دستخطوں کو ملتوی بھی کر سکتے ہےں۔ معاہدے پر دستخط ہونے کی صورت مےں خطے مےں منشیات کی سمگلنگ مےں بڑی حد تک کمی آ سکتی ہے۔