وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر (آج)جمعرات کو کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم دورے کے دور ان امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف گور نر ہائوس میں امن وامان ٗ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف دورے کے دور ان خیربخش مری کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کیلئے جائیں گے۔