وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے چیئرمین مقرر‘نوازشریف کا ساتھ دینے پر مشرف دور میں قید رہے

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، وہ آج اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، سعید مہدی نے نواز شریف کے دوسرے دور میں ان کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں وہ پرنسپل سیکرٹری کے علاوہ اپنے کیریئر میں کئی اہم سرکاری عہدوں پر تعینات رہے، 12 اکتوبر 1999ء کوسابق صدر مشرف کی طرف سے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد وہ قید و بند میں بھی رہے، نواز شریف کا ساتھ دینے پر صعوبتیں برداشت کرتے رہے، مشرف دور میں نواز شریف کے خلاف طیارہ سازش کیس سمیت دیگر کیسز میں ان پر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بھی شدید دبائو ڈالا گیا تھا۔