وزیراعظم نے چیئرمین پیمرا کیلئے 3 نام مسترد کردیئے

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پیمرا کے لئے 3 ناموں پر مشتمل سمری مسترد کردی ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کو آسامی کو مشتہر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل وزیراعظم کو ارسال کی جانے والی سمری میں قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور، نعیم خان ڈائریکٹر جنرل انٹر پبلسٹی ونگ اور فیاض خان کے نام شامل تھے۔