شہداء فائونڈیشن کیس کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز شہداء فائونڈیشن کیس کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) سے تمام نجی چینلز  کیخلاف کیس میں پیر وائز کمنٹس بھی طلب کرلئے ۔ شہداء فائونڈیشن  کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ  میں ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل طارق  اسد اور پیمرا کے وکیل احمد حسن رانا  عدالت میں پیش ہوئے۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ عدالت عالیہ کے11جون  کے فیصلے میں  عدالتی احکامات کی روشنی میں پیمرا نے ان تمام نجی ٹی وی چینلز کیخلاف ایکشن  لیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں جن کیخلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔