ارسلان کی الیکشن کمشن میں نئی درخواست‘ عمران کیخلاف سابقہ ریفرنسز کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار نے الیکشن کمشن میں نئی درخواست دائر کی ہے جس میں عمران خان کے خلاف فاروق ستار اور شیر افگن کے ریفرنسز کا ریکارڈ طلب کیا ہے دونوں ریفرنسز پر سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمشن کے احکامات کی نقل بھی طلب کی ہے اس کے علاوہ ریفرنسز میں عمران خان کے دائر کئے گئے جوابات بھی مانگ لئے  گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان افتخار نے کہا کہ میں عمران خان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں ان اعلانات تک رسائی حاصل کر سکوں۔ لہٰذا مجھے  ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ مجھے ریفرنسز فائل کرنے میں سہولت ہو۔