نادرا نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ کے خلاف سرگرمیوں کی انکوائری شروع کر دی
اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر اس کی ایمپلائز یونین کی جانب سے سرگرمیوں کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ یہ انکوائری بعض قابل اعتراض مواد کے بعد کی گئی ہے جس میں سوشل میڈیا پر نادرا کی اعلی انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔