ڈاکٹر خالد رانجھا کی اے ایف آئی سی میں داخل پرویز مشرف سے ملاقات، غداری کیس پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیٹ نیوز) سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا نے گزشتہ شام آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔