عرفان صدیقی میری درخواست پر مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں: پرویز رشید

عرفان صدیقی میری درخواست پر مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی میری درخواست پر مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں شرکت کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عرفان صدیقی ممتاز تجزیہ کار، کالم نگار اور دانشور ہیں۔