سول ایوی ایشن اتھارٹی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں‘ مانڈوی والا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ خزانہ کے چیئرمین اور پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹیمیں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی کے ڈی جی قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹھیکوں میں کرپشن کی جا رہی ہے۔ مخصوص افراد کو ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں۔ ٹھیکوں میں بین الاقوامی فرمز کو شرکت سے روکا جا رہا ہے۔ ترکی کی ایک کمپنی کو اسلام آباد میں نوازا جا رہا ہے۔ اسلام آباد ائرپورٹ کا ٹھیکہ صرف ایک کمپنی کو دیا جا رہا ہے۔