یمن بحران: سعودی وزیر مذہبی امور اہم پیغام لیکر اسلام آباد پہنچ گئے صدر، وزیراعظم بعض سیاسی لیڈروں سے بھی ملاقات ہو گی

اسلام آباد (جاویدصدیق) سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا یمن بحران کے حوالے سے خصوصی پیغام لیکر گزشتہ رات دارالحکومت پہنچ گئے۔ انکے ہمراہ بعض دوسرے اعلیٰ حکام پاکستان آئے ہیں۔ وفد پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریگا اور انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی پیغام پہنچایا جائےگا۔ وفد صدر مملکت‘ وزیر مذہبی امور کے علاوہ بعض سیاسی لیڈروں سے ملاقات کرے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی وزیر کی آمد کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔
سعودی وزیر