وزیر خزانہ سے جنرل زبیر محمود کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب کے نتائج پر اظہار اطمینان

وزیر خزانہ سے جنرل زبیر محمود  کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب کے نتائج پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے مالیاتی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے متعلق مور پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے آپریشن ضرب عضب کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔