مستقل سرکاری ملازمین کو صرف مس کنڈکٹ، جعلی ڈگری پر نکالا جاسکتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے سرکاری ملازمین کی منتقلی کو درست قرار دیدیا۔ بنچ نے انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مستقل سرکاری ملازمین کو صرف مس کنڈکٹ، جعلی ڈگری یا انضباطی کارروائی پر نکالا جاسکتا ہے۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ایک لاکھ 20 ہزار ملازمین کی منتقلی کے معاملے پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔ سو سے زائد متاثرہ سرکاری ملازمین نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔