مردان: پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، دونوں پائلٹ محفوظ رہے

اسلام آباد /مردان (آئی این پی) پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے نے مردان میں ہنگامی لینڈنگ کی ‘ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ جمعرات کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سپر مشاق طیارے نے کٹلنگ کے علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اس دوران طیارہ اور دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے نے تکنیکی وجوہات کی بناء پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا گیا ہے۔