سینٹ کا آج طلب کیا جانیوالا اجلاس پیر تک ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے سینیٹ کا جمعہ کو طلب کیا گیا اجلاس پیر 13 اپریل تک ملتوی کردیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر جاری بحث کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سینٹ کا اجلاس جو شیڈول کے تحت 10 اپریل جمعہ کو صبح 10 بجے منعقد ہونا تھا اسے پیر 13 اپریل سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا۔
اجلاس ملتوی