تحریک انصاف کے استعفوں کے متعلق درخواست پر فیصلہ 13 اپریل کو سنایا جائے گا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرانے کی درخواست پر فیصل محفوظ کر لیا گیا۔ حسین اطہر من اللہ اور جسٹس عامر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ 13 اپریل کو سنائے گی۔ درخواست گزار ظفر علی شاہ نے کہا کہ استعفی کی منظوری یا نہ منظوری کا آئین میں کوئی ذکر نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ رولز کیا کہتے ہیں استعفی ملنے پر سپیکر کیا کرے گا۔ سپیکر کو اس بات پر مطمئن ہونا ہے کہ استعفی رضا کارانہ طو رپر دیئے گئے۔ آپ اپنی جماعت سے بات کریں۔ ظفر علی شاہ نے کہا کہ مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے دیئے گئے۔