پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم ممکن بنانے میں تعاون جاری رکھیں گے: کینیڈین ہائی کمشنر

پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم ممکن بنانے میں تعاون جاری رکھیں گے: کینیڈین ہائی کمشنر

اسلام آباد (این این آئی)کینیڈین ہائی کمشنر گریک جیوکاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کیلئے تعلیم کا حصول ممکن بنانے میں کینیڈا اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر گریک جیوکاس نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا ضروری ہے۔ بد قسمتی سے پوری دنیا میں خواتین کو ناروا سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان کو معیاری تعلیم اور اچھی صحت کی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔